قومی کرکٹر شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا



(ویب ڈیسک ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کرلیا۔

 ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف شان مسعود نے صرف 177 گیندوں پر 200 رنز مکمل کیے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے 1992 میں انضمام الحق کا قائم کردہ 188 گیندوں پر ڈبل سینچری کا ریکارڈ (آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیز کے خلاف) توڑ دیا۔

دن کے اختتام پر شان مسعود 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے،اس اننگز کے ساتھ وہ پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سینچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔

 انہوں نے 2006 کے لاہور ٹیسٹ میں وریندر سہواگ کی 182 گیندوں پر بنائی گئی ڈبل سینچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :    نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم دبئی روانہ ہوگئے، نجی دورے کی وجہ بھی سامنےآگئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *