ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کون کون  شامل ہو گا ؟  ہیڈ کوچ نے بتا دیا



( ویب ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 13 فروری کو کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اشارہ دیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان ممکنہ طور پر یکم جنوری کو کر دیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا تاہم ان کی حتمی دستیابی کا فیصلہ جنوری میں ہونے والے اسکین کے بعد کیا جائے گا۔

 کمنز ایشز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز بیک اسٹریس کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے بعد ازاں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں واپسی پر چھ وکٹیں لے کر ایشز اپنے نام کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور پھر سیریز کا فیصلہ ہونے کے بعد انہیں بقیہ دو ٹیسٹ سے آرام دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بابا وانگا  کی موبائل سےمتعلق پیشگوئی جو سچ ثابت ہوئی

کرکٹ آسٹریلیا کا ٹم ڈیوڈ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہرکینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی، جس کے باعث وہ بقیہ بی بی ایل سیزن سے باہر ہو گئے ہیں، تاہم کوچ کے مطابق ان کے ورلڈ کپ تک فٹ ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ہیزل ووڈ نومبر میں شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے مگر اب انہوں نے دوبارہ رننگ شروع کر دی ہے اور ان کی بحالی کا عمل بہتر انداز میں جاری ہے۔

ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا جائے گا اور فٹنس سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ متوقع طور پر وقت پر دستیاب ہوں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *