
(ویب ڈیسک) بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ بنایا۔
سونم ییشے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے۔ لیفٹ آرم سپنر سونم ییشے نے 4 اوورز میں 8 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ سونم ییشے نے 4 اوور میں 7 رنز دے کر 8 وکٹیں لیں۔
میانمار کی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سنگین الزامات ، ایس پی شہر بانو کا ردعمل آگیا
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں زیادہ سے زیادہ 7 وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔ مینز اینڈ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 6 باؤلرز ایک ہی میچ میں 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔












Leave a Reply