عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ؟



(ویب ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جداہونے کے بعدعمادوسیم کانام سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
نائلہ ذوالفقار راجہ معروف پاکستانی وکیل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں،ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 660 ہزار سے زائد ہے، اور یوٹیوب پر بھی ہزاروں فالوورز ہیں۔
 نائلہ کی شہرت ان کے لائف اسٹائل اور بیوٹی ویڈیوز کی وجہ سے ہوئی،عماد وسیم کے تنازعے کے بعد انہیں مزید توجہ حاصل ہوئی۔
 نائلہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے افواہوں کو ختم کرنے اور خود کو غیر متعلقہ معاملات میں نہ گھسیٹنے کی اپیل کی ۔
عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طویل عرصے سے جاری اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے طلاق کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیاہے، ان کا کہنا تھا کہ کئی برسوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کے باوجود معاملات بہتر نہ ہو سکے، جس کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار ضرار خان رشتہ ازدواج میں منسلک ،تصاویرشیئرکردیں
ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گھر برباد ہو چکا ہے اور بچے اپنے والد سے محروم ہو گئے،پانچ ماہ کے بچے کو اب تک عماد وسیم نے گود نہیں لیا، شادی کے دوران مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی، مگر تیسری شخصیت کی مداخلت کے بعد معاملات بگڑے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی اور قانونی راستہ اختیار کریں گی، اور ان کے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی اگست 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *