
(24 نیوز)بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نےگوتم گمبھیر کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ہوم سیریز میں حالیہ ناکامیوں کے باوجود ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نےواضح کیا کہ بورڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ مقرر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ان کا یہ بیان جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی 0-2 سے وائٹ واش اور نیوزی لینڈ سے 0-3 سے شکست کے بعد جاری قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور فاتح
رپورٹس میں کہاگیا تھاکہ سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کےمتبادل کے طور پرغورکیا جا رہا ہے۔
شکلا اور بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوچنگ سیٹ اپ تبدیل نہیں کیا جا رہا۔
بھارتی ٹیم کا مقصد اپنے T20 ورلڈکپ کا دفاع ہے، اور روہت شرما و ویرات کوہلی کی غیرموجودگی میں سوریا کمار یادیو کی قیادت میں نوجوان سکواڈ کو سخت توقعات کا سامنا ہے۔












Leave a Reply