کراچی میں کھلے مین ہول کے اندر گر کرایک اور کمسن بچہ جاں بحق


شہر قائد میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

حادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *