پاکستان کے سٹار کرکٹر میچ کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے


(24 نیوز) پاکستان کے سٹار کرکٹر میچ کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔

آسٹریلیا میں ہو رہی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف (haris rauf)ایک خوفناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے، جس نے شائقین کرکٹ کے دل بھی دہلا دیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم ایک پریشان کن صورتحال سے بچ گئی ۔

یہ تشویش ناک  واقعہ گزشتہ روز بی بی ایل کے 14ویں میچ کے دوران پیش آیا، جہاں میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے صرف 29 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تاہم میچ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے میدان میں موجود کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور ناظرین سب کو خوفزدہ کردیا۔ سڈنی تھنڈرز کی اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے زور دار شاٹ کھیلا، جس کے نتیجے میں گیند فضا میں بلند ہوگئی۔

 
گیند کو کیچ کرنے کے لیے شارٹ تھرڈ مین پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے ہلٹن کارٹرائٹ تیزی سے دوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی وقت میں فل لینتھ ڈائیو لگائی اور  دونوں کے بظاہر ایک دوسرے سے ٹکرانے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا۔ ایسا محسوس ہوا کہ دونوں سر کے بل ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے۔

خوش قسمتی سے دونوں کھلاڑی ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، تاہم یہ منظر اس قدر خوفناک تھا کہ کمنٹیٹرز بھی لمحہ بھر کے لیے سہم گئے۔ کمنٹری باکس سے کہا گیا کہ یہ واقعہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا اور کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔

اس حادثے  کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے  ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی  اور کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی کو چوٹ نہیں آئی، تاہم اس واقعے نے فیلڈنگ کے دوران احتیاط کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا۔

حارث رؤف ایشیا کپ کے دوران اپنی کرکٹ پرفارمنس کے ساتھ چھ صفر والی مائم کرنے کے سبب پاکستان کے کرکٹ لوورز کے ساتھ کرکٹ نہ دیکھنے والے کروڑوں پاکستانیوں کے بھی  محبوب ہیرو بن کر ابھرے تھے۔ عوام ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں ان کے ایک بار پھر روایتی حریف کے آن فیلڈ اور فیلڈ سے باہر چھکے چھڑانے والی پرفارمنس کے منتظر ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *