ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم  کا اعلاناہم کھلاڑی کی واپسی



(ویب ڈیسک)افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔
ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جو 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی میزبانی میں ہوگی،اس سیریز اور ورلڈ کپ میں افغانستان کی قیادت راشد خان کریں گے۔
افغان اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بولر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال داخل

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان پول ڈی میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
سکواڈ میںراشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔
اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاءالرحمان شریفی کوبطورریزروکھلاڑی سکواڈمیں شامل کیاگیاہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *