آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی پاکستان کے کتنے کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل؟



(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ کےمطابق ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے جبکہ پاکستان کے اسپنرنعمان علی 2 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کےگس ایٹکنسن3درجے ترقی کےبعد7ویں نمبرپرپہنچ گئے،انگلینڈ کےبرائیڈن کرس درجے ترقی کیساتھ 23 ویں پوزیشن پرہیں،شاہین آفریدی کا 24 واں، محمد عباس کا 28 واںاور ساجد خان کا 29 واں نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوریاکمار مجھے میسجز بھیجا کرتے تھے، بالی وڈ اداکارہ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
انگلینڈ کےجوش ٹونگ 13 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پرہیں۔
ٹیسٹ بیٹرزمیں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں،انگلینڈ کے ہیری بروک  3 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبراورسعود شکیل درجہ ترقی کے بعد 9 ویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *