پاکستانی سپنر نعمان علی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا



(24 نیوز)پاکستان کے سپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی کے باعث 2 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔

پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اس وقت 24 ویں نمبر پر ہیں، محمد عباس 28 ویں جبکہ ساجد خان 29 ویں پوزیشن پر موجود ہیں, انگلینڈ کے جوش ٹونگ نے 13 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک نے 3 درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے, پاکستان کے سعود شکیل نے بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔

آئی سی سی کی نئی فہرست کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *