اسکاٹش جونیئر سکواش چیمپئین شپ سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ فاتح



(24 ںیوز)اسکاٹش جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے 2 ٹین ایجر کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔

انڈر 15 کیٹیگری میں سہیل عدنان اور انڈر 13 کیٹیگری میں محمد مصطفیٰ  فاتح رہے۔ اسکاٹش جونیئر چیمپئین شپ ایڈنبرا میں 27 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوئی۔

انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے چین کے یوآن زی لیو کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کا اسکور 7-11، 9-11 اور 7-11 رہا۔

 بہاولپور سے تعلق رکھنے والے سہیل عدنان ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئین شپ بھی جیت چکے ہیں۔

اسکاٹش چمپین شپ کے انڈر 13 کییٹگری کے فائنل میں محمد مصطفیٰ  نے ہانگ کانگ کے سیکنڈ سیڈ نکولس من سوہ کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:فیلڈ مارشل عاصم منیر





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *