آسٹریلین بزنس مین کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے کا اعلان



(حافظ شہباز علی)پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا،پی ایس ایل ٹیم کےلئے بڈ میں شامل  آسٹریلین بزنس مین حمزہ مجید نے بتایا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کے لئے بڈ کر رہے ہیں۔

حمزہ مجید نے بتایا کہ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں اور کرکٹ کو بھی مزید پرموٹ کریں، میں پاکستان کی اکانومی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آسٹریلیا سے آیا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم جیتیں گے اگر کامیاب نہ ہو سکے تو سپورٹس کا پیشن جاری رہیں گے،میں آسٹریلیا اور انگلیںڈ میں پہلے سپورٹس سرگرمیوں کا حصہ رہا ہوں ۔

حمزہ مجید  نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ پیش کئے گئے تمام شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں، میں پنجاب سے ہوں، کوشش ہو گی کہ جیت کر پنجاب میں سے ہی فیصل آباد یا سیالکوٹ کا نام چنیں گے۔

آسٹریلین بزنس مین نے کہا کہ ہم کسی کنسورشیئم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں،میں پہلے لاہور قلندر کو فالو کرتا تھا،ہم بھی کوشش کریں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لے کر آئیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ایکسپرٹ ٹیم ڈیڑھ سال  سے ورکنگ  کر رہی ہے،  ہم ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے، میرے خیال میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں اور سب کو برابری کے مواقع ملتے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستانی کوچز رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *