قومی کرکٹر افتخار احمد کا ’’دھرندھر ‘‘ کے گانے پر رقص چاچا ڈکیٹ کا لقب مل گیا



(24 نیوز)پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کی بالی ووڈ فلم ’’دُھرندھر ‘‘کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم دُھرندھر کے مشہور گانے ایف اے نائن ایل اے ’FA9LA‘ پر اداکار اکشے کھنہ کے منفرد ڈانس سٹیپس آہستہ آہستہ ایک علامتی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

 انسٹاگرام ریلز سے لے کر یوٹیوب شارٹس تک، یہ گانا وائرل پاپ کلچر کا پسندیدہ رجحان بن چکا ہے۔

افتخار احمد نے بھی اس گانے پر ڈانس کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں:T20 ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے ’’پتے ‘‘شو کر دیئے, اہم کھلاڑیوں کی سکواڈ میں واپسی

 یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب پریذیڈنٹ کپ ٹورنامنٹ کی ٹیم خان ریسرچ لیبارٹریز نے گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے چوتھے دن بدھ کو دفاعی چیمپئن سرکاری ٹی وی نے سٹیٹ بینک کو 78 رنز سے ہرایا۔

 واضح رہے کہ گانا ایف اے نائن ایل اے دراصل بحرین کا ایک ہپ ہاپ ٹریک ہے، جسے ریپر فلیپراچی اور ڈیفی نے سال 2024 میں تحریر اور پیش کیا تھا، جبکہ اس کی موسیقی ڈی جے آؤٹ لا نے ترتیب دی تھی۔ یہ گانا بالی ووڈ فلم دُھرندھر کے بنانے والوں کی نظر میں آنے سے پہلے ہی موجود تھا، بعد ازاں اسے فلم میں شامل کیا گیا۔

 فلم میں اکشے کھنہ نے رحمان ڈکیت کے کردار میں اس گانے پر رقص کیا تھا جو ناظرین میں خاصا مقبول ہوا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *