PSLکے ساتھ ملتان سلطانز کا سفر تمام



(24 نیوز)پی ایس ایل کے ساتھ ملتان سلطانز کا سفر باضابطہ طور پر ختم ہو گیا، اگلے ایڈیشن میں پی سی بی خود معاملات سنبھالے گا،اس کے بعد فرنچائز کو فروخت کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اونر کی جانب سے تندوتیز بیانات اور بعد میں نوٹس پھاڑ کر پھینک دینے سے پی سی بی اور ملتان سلطانز کے معاملات میں واپسی کی گنجائش نہ رہی،اسی لیے دیگر فرنچائز کے برعکس سلطانز کو معاہدے میں تجدید کی پیشکش نہ ہوئی۔

بورڈ نے فوری طور پر معاہدہ ختم کرنے کے بجائے 31 دسمبر تک کا انتظار کیا، اب فرنچائز کا کنٹریکٹ باضابطہ طور پر ختم ہو چکا، رواں سال پی سی بی 11 ویں ایڈیشن میں خود انتظامات سنبھالے گا۔

اس کے بعد ٹیم کو فروخت کر دیا جائے گا، ملتان سلطانز نام برقرار رکھنا یا کوئی اور نام اختیار کرنا نئے مالکان کی صوابدید ہو گی۔

مزید پڑھیں:T20 ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے ’’پتے ‘‘شو کر دیئے, اہم کھلاڑیوں کی سکواڈ میں واپسی

 ملکیت کے ساتھ تمام سوشل میڈیا اکائونٹس اور ویب سائٹ بھی ملتان سلطانز کے ہاتھ سے نکل گئی۔

اس وقت ملتان سلطانز کے17 لاکھ فیس بک،7 لاکھ 74 ہزار ایکس (ٹویٹر) 5 لاکھ 76 ہزار انسٹاگرام، 5 لاکھ 6 ہزار ٹک ٹاک فالوورز ہیں، ملتان سلطانز فرنچائز دوسری بار اونرز سے محروم ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف علی ترین نے ایک ارب 8 کروڑ سالانہ فیس کی حامل فرنچائز کو چھوڑ دیا۔

 دوسری جانب وہ ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی نیلامی میں بھی شریک ہیں، اس کی فیس ڈیڑھ ارب سے زائد تک ہو سکتی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *