گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری


گلگت بلتستان میں نگران کابینہ کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 14 ارکان شامل ہیں، جن میں وزراء اور مشیر دونوں شامل ہیں۔ یہ تقرریاں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-A(2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پر 14 رکنی نگران کابینہ کی تشکیل کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 14 ارکان شامل ہیں، جن میں وزراء اور مشیر دونوں شامل ہیں۔ یہ تقرریاں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-A(2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

نگران کابینہ میں شامل وزراء میں سجاد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل (ر) ابرار اسماعیل، مہر داد، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیازعلی، سید عدیل شاہ اور بہادر علی شامل ہیں، جبکہ سید فاطمہ اور عبدالحکیم کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن پر جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھر خان خٹک کے دستخط ثبت ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق نگران کابینہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی اور انتظامی امور کی نگرانی کرے گی۔

نگران کابینہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نگران سیٹ اپ کا قیام انتخابی عمل میں اعتماد کی فضا قائم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *