ایشیا کپ 2025ء کی  ٹرافی اب کہاں ہے؟



(ویب ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی سے متعلق تنازع پر مختصر مگر معنی خیز بیان دے دیا۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی سے سوال کیاگیا کہ ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی کہاں ہے؟،صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’ ’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے۔‘‘
واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2025ء جیتنے کے باوجود اختتامی تقریب میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا،بھارتی ٹیم کی جانب سے صدراے سی سی محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی لینے کے بائیکاٹ نے ایک معمول کی تقریب کو سیاسی رنگ دے دیا، جس کے باعث سٹیج پر ٹرافی پیش ہی نہ کی جا سکی۔

ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی وفد سے جان بوجھ کر مصافحہ کرنے سے بھی گریز کیا، جسے کرکٹ حلقوں میں سپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا۔
ایشیا کپ 2025ء کے فائنل سے اب تک صدر اے سی سی محسن نقوی کا یہی مؤقف رہا ہے کہ جب بھی بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی قبول کرنے پر آمادہ ہو وہ اسے خود بھارتی ٹیم کو ایک باوقار تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *