سٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت دے دی



( ویب ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت دے دی۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران اسمتھ نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ کم عمر تھے اور پہلی بار عثمان خواجہ کے خلاف میدان میں آئے تو انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ خواجہ ایک بہترین کھلاڑی بنیں گے۔

اسمتھ نے خواجہ کے شاندار کیریئر کو سراہا اور کہا کہ وہ خواجہ کے آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر خواجہ کی 2018 میں پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

اسمتھ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود خواجہ نے ہمیشہ محنت سے اپنی راہ بنائی، جو ان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کے معاملات کون سنبھالے گا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ان کا ابھی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، اس لیے ان کا کھیلنا ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔

اسمتھ نے مزید کہا کہ وہ اب بھی کھیلنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *