قومی ٹیم کون شامل  ہوگا؟نام سامنے آگئے 



( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھجوا دئیے۔

 ذرائع کے مطابق ابتدائی ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پی سی بی نے نام آئی سی سی کو بھجوائے ہیں، پی سی بی 31 جنوری سے پہلے تک ناموں میں تبدیلی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر کر سکتا ہے۔

اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی، ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے گئے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو جیل  میں کیسی سہولیات میسر؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے، پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

 دورہ سری لنکا کے کے لیے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔

محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *