کراچی میں سی ویو پر میراتھون کا آغاز25 ممالک سے ہزاروں رنرز شریک



(جاوید اقبال)کراچی میراتھون کا شاندار آغاز ساحل سمندر سی ویو نشان پاکستان سے کیا گیا، ایونٹ میں دنیا بھر سے 7 ہزار افراد نے شرکت کی۔

رنگا رنگ اسپورٹس ایونٹ میں شہر بھر کے مردوں، خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا،اس موقع پر مختلف عمر کے افراد کی شمولیت بھی تقریب کی انفرادیت کا باعث بنی،میراتھن میں 25 ممالک کے7 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔

میراتھن ریس کی4 کیٹیگیرز بنائی گئی ہیں، جو 42 ،21 ،10 اور 5 کلومیٹر پر مشتمل ہیں، پہلے راؤنڈ میں فل میراتھن 42 کلومیٹر اور ہاف میراتھن 21 کلومیٹر ہوگی۔

دوسرے راؤنڈ میں 10 اور 5 کلومیٹر کیٹیگری کی ریس ہوگی، ریس کا نشان پاکستان کے مقام پر اختتام  ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ میراتھن ریس کا مقصد صحت مندانہ زندگی کو ترجیح دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر،بھارتی پائلٹ گرفتار

دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کامیاب ایونٹ کو شہر کی رونقوں کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *