آسٹر یلوی وزیرِاعظم  کا عثمان خواجہ کو شاندار خراجِ تحسین



(ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سینئر کھلاڑی عثمان خواجہ کی خدمات کو سراہا۔

اپنے بیان میں وزیرِاعظم نے کہا کہ عثمان خواجہ نے نہ صرف میدان میں شاندار کارنامے انجام دیے بلکہ میدان سے باہر بھی آسٹریلوی عوام کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان آپ کی خدمات اور عوام کے لیے آپ کی اہمیت پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔ آپ کا ریکارڈ، آپ کی میراث اور وہ مثال جسے آپ نے قائم کیا، قابلِ فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فون سستے؟بڑی خبرسامنے آگئی

عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹ کے نمایاں بلے باز ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کئی یادگار اننگز کھیلیں اور مشکل حالات میں ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی تکنیک، صبر اور ذمہ دارانہ بیٹنگ نے نہ صرف ٹیم کو کامیابیاں دلائیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک معیار قائم کیا۔

میدان سے باہر، عثمان خواجہ کو ایک باوقار شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سماجی ہم آہنگی، تنوع اور باہمی احترام کے پیغامات کو فروغ دیا، اور کھیل کے میدان سے باہر بھی ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *