
(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کے معاملے پر بھارتی بورڈ کا رد عمل آگیا۔
بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں وینیوزکی تبدیلی انتظامی افراتفری کا سبب بنےگی،وینیوز تبدیلی کا کہنا جتنا آسان ہے،کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق محض کسی کی خواہش یا پسند کی بنیاد پر میچز تبدیل نہیں کرسکتے،حریف ٹیموں کےہوٹل پہلے سے بک، اورہوائی جہاز کی ٹکٹیں بھی لی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی سیریز، قومی کرکٹرز کی آج سے سری لنکا روانگی
بھارتی بورڈکامزیدکہنا ہےکہ سیاسی تناؤ کےباعث بنگلا دیشی کرکٹرمستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے نکالا گیا، بنگلا دیشی بورڈ ورلڈکپ میچز کے وینیوزکی تبدیلی پربھی غور کررہا ہے،بنگال ٹیم کے ورلڈکپ گروپ میچز کولکتہ اور ممبئی میں شیڈول ہیں۔












Leave a Reply