بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمئیر لیگ سے ریلیز کرنے کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ کرے گا۔کرکٹ ویب سائیٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کے واقعے کے بعد انڈیا اور بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
اس حوالے سے بی سی بی نے گزشتہ رات بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی ورچوئل میٹنگ کی، جس میں میڈیا کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز کولکتہ میں ہیں، جو کچھ ہوا ہے اس بارے میں آئی سی سی کو لکھیں گے۔
مشیر کھیل بنگلادیش آصف نزرل نے کہا کہ انڈیا میں ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں، بی سی بی سے کہوں گا کہ وہ آئی سی سی کو میچز سری لنکا منتقل کرنے کا لکھیں۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہداہت کی جس کے بعدبھارتی بورڈ کی ہدایت پر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر کو ریلیز کر دیا۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان موجودہ سیاسی تناؤ کے تناظر میں انتہا پسند مذہبی رہنماؤں اور سیاستدانواں نے بنگلا دیش کے کرکٹرز کو انڈیا میں نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے۔













Leave a Reply