پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کے گھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہے، جہاں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
امام الحق نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔
کرکٹر نے اس نعمت پر شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں۔
امام الحق نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے، جس کے معنی روشنی کی کرن ہیں اور یہ ننھی بچی میری زندگی میں خوشیوں اور روشنی کا سبب بن کر آئی ہے۔
بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی امام الحق کے مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور شوبز و اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔













Leave a Reply