رمضان، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟


پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی ہے۔ اتوار کو ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے سائنسی بنیادوں پر ملک میں رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہر فلکیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظرآنے کا امکان ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کی پیشگوئی ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہر ین فلکیات کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے جب کہ سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کی پیشگوئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *