آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی پرغور  



( ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی پرغور شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی پرغور تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا، ترجمان بی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

 ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:IPLکی ٹیلی کاسٹ پر پابندی

بیان کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کیلئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے، بنگلہ دیشی ٹیم ان حالات میں ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی، آئی سی سی کو میچزدوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *