
( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کا سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔
یہ اعزاز انویریکس کے وژن، اعتماد اور اسٹریٹجک سوچ کا واضح ثبوت ہے۔ اہل فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ کمپنی مستقبل کے منصوبوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
جدت، عزم اور مضبوط قیادت کے ساتھ انویریکس سولر انرجی کھیل اور توانائی کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
And we’re off! ????@InverexSolar confirmed as Qualified Bidder #1 in the HBL PSL Teams Auction.#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/l5lj5IELhH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 5, 2026
انویریکس سولر انرجی کے سی ای او محمد ذاکر علی کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ اور شائقین کے اوپر یقین رکھتے ہیں، ہمارا وژن بہت سادہ ہے، پاکستان کو انرجائز کرنا ہے، فیلڈ پہ بھی اور فیلڈ کے باہر بھی۔
انہوں نے کہ اس وطن کی ترقی کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں جسے ہم فخر سے پاکستان کہتے ہیں۔
A strong start to the next chapter ⚡
Inverex Solar Energy has been confirmed as the 1️⃣st of 1️⃣0️⃣ qualified bidders for the HBL PSL Teams Auction.#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/uIETBlwwXc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 5, 2026
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔












Leave a Reply