
(24 نیوز)بھارت کی جانب سے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کو آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش میں آئی پی ایل نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ بنگلہ دیشی عوام کے لیے تکلیف دہ، افسوس ناک اور رنج کا باعث ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے بی سی سی آئی کی ہدایت پر باہر کیا گیا، اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس فیصلے کی کوئی معقول وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کا معاہدہ ہو گیا
بی سی بی کے مطابق اس اقدام سے بنگلہ دیش کے عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بیان میں اگلے احکامات تک آئی پی ایل کے تمام میچز اور پروگرامز کی نشریات اور ٹیلی کاسٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ حکم مجاز اتھارٹی کی منظوری سے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔












Leave a Reply