پاکستان کبڈی کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر چار سالہ پابندی عائد



(رانا آذر ) پاکستان کبڈی کے3کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر 4سالہ پابندی عائدکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپیئن شپ کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیئے تھے،اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کا آرٹیکل 2.9 اور 10.14.1 کے تحت 4 سالہ پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ 

نیشنل چیمپیئن شپ میں عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور آفشل کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا تھا،اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر قرت العین نے تینوں کھلاڑیوں اور ایک آفشل پر چار سالہ پابندی عائد کر دی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 13 جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا،ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ رانا امجد اقبال، ممبران میں اختر عباس، کرنل نبیل، سہیل احمد اور رانا سرور نےشرکت کی.

اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی اور آفیشل ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں ورنہ پابندی لاگو ہو جائے گی۔ 

خیال رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ پر تینوں کھلاڑیوں اور آفیشل پر پابندی کا اطلاق 21 اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کیا 9 جنوری کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *