بھارت میں ٹی ٹونٹی میچز کا بائیکاٹ، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کر دیا



(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت میچز کی میزبانی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے باعث آئی سی سی کا اجلاس منعقد نہ ہو سکا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اجلاس بلا کر اس معاملے پر اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی ،بھارتی بورڈ کا ردعمل آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بنگلہ دیش کی درخواست منظور کر لی جاتی ہے تو اس کے میچز سری لنکا منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ان کی قومی ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *