
( ویب ڈیسک )ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹوکس اور لبوشین کے درمیان بحث ہاتھا پائی میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس اور آسٹریلوی بلے بازوں کے درمیان ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جس نے ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنالیے ہیں۔
اس دوران انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی میدان میں مارنس لبوشین کے ساتھ تکرار نے ماحول کو مزید گرم کر دیا۔












Leave a Reply