
(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔
ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ آصف اکبر نے بھارت کےحوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔
ڈائریکٹر بی سی بی آصف اکبر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلا دیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نےفیصلہ کیا ہےکہ بھارت نہیں جائیں گےکیونکہ وہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر !شدید دھند کے باعث 2بسیں اور کار آپس میں ٹکرا گئیں
مستفیض الرحمان کو بولی وڈ فلم اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم نے 9 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ میں خریدا تھا لیکن مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خان کو بھارتی انتہا پسندوں نے غدار قرار دیا تھا جس پر کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔












Leave a Reply