نیشنل گیمز میں پنجاب کے لئے میڈل لانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب  ہوگی



(رانا آذر) 35 ویں نیشنل گیمز میں  پنجاب کے کھلاڑیوں نے  تاریخی کامیابی حاصل کی۔

سپورٹس بورڈ پنجاب نے پینتیسویں نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل گیمز میں  پنجاب کے لئے میڈل لانے والے تمام کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کل 7 جنوری کو پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

 پنجاب نے گیمز میں  تمام صوبوں سے زیادہ میڈل حاصل کئے اور کئی بڑے اداروں کو بھی  پیچھے چھوڑا ۔ 35 ویں نیشنل گیمز میں پہلی پوزیشن پاکستان آرمی نے حاصل کی تھی اور دوسری پوزیشن واپڈا نے حاصل کی تھی۔ 

 سات جنوری کو ہونے والی خصوصی استقبالیہ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

 تقریب کے موقع پر 126 میڈلسٹ کھلاڑیوں میں انعامات  تقسیم کیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی

 انفرادی مقابلوں کے گولڈ میڈلسٹ کو 5لاکھ، سلور کو3لاکھ اور براؤنز کو2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

  ٹیم ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ کو 8لاکھ، سلور کو5لاکھ اور براؤنز کو 3لاکھ روپے کے انعامات دیئے جاہیں گے۔

تقریب گزشتہ ماہ ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *