
( ویب ڈیسک)آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی جم میں بھرپور ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس پر پی سی بی نے انہیں واپس وطن بلا لیا تھا۔
قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی این سی اے میں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
دوسری جانب بی بی ایل کی ٹیم برسبین ہیٹ نے شاہین آفریدی کی جگہ انٹرنیشنل ریپلیسمنٹ کے طور پر زمان خان کو شامل کرلیا ہے۔












Leave a Reply