بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی


عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

جیل حکام کے مطابق گزشتہ منگل کوبھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم بیرون جیل سے کسی عزیز ، رشتہ دار یا رہنما کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیاگیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *