
(24نیوز) پاکستان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا، مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر معین علی بھی بول پڑے۔
انگلینڈ کے سابق کیپٹن پاکستانی نژاد معین علی نے نریندر مودی کی سیاست کے زیر اثر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل سے نکالنے کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، یہ صورتِ حال کافی عرصے سے ہے، ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے۔
معین علی نے ایک انٹرویو میں بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز کے اپنے مفادات پورے ہوتے ہیں ، اس لیے وہ خاموش ہیں ، سیاست اور دنیا بھی اسی طرح چلتی ہے ۔
معین علی نے آئی سی سی کو چلانے والوں پر بھی تنقیدکی۔ معین نے کہاکہ سب کو معلوم ہے آئی سی سی کو کون چلاتا ہے ، لیکن کوئی کچھ نہیں کہتا۔
یہ بھی پڑھیئے: پہلاT20;پہلے باؤلرز نے پیٹا، اب بیٹر پٹائی کرنے لگے، سری لنکا125 پر آل آؤٹ، گرین شرٹس 3 اوورز میں 40
بنگلہ دیش کے سٹار باؤلر مستفیض الرحمٰن کو کلکتہ نائٹ رائیدرز اور آئی پی ایل سے پراسرار طریقہ سے الگ کر دیئے جانے کے واقعہ کے متعلق معین علی نے کہا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل ٹیم سے نکالنا افسوسناک ہے ، یہ صورتِ حال کافی عرصے سے ہے۔
انگلینڈ کے سابق کیپٹن آل راؤنڈر نے کہا کہ ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے ، لیکن بات دبا دی جاتی ہے۔
بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر معین علی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں بنگلہ دیش کو قصور وار نہیں سمجھتے ۔












Leave a Reply