پہلاT20;پہلے باؤلرز نے پیٹا، اب بیٹر پٹائی کرنے لگے، سری لنکا125 پر آل آؤٹ، گرین شرٹس 3 اوورز میں 40



(24نیوز) پاکستان اور سری لنک کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی باؤلرز نے میزبان سری لنکا کی ہوم گراؤنڈ پر انگگز 125 رنز پرتمام کر دی۔ پاکستانی اوپنرز نے پہلے تین اوورز میں 40 رنز بنا کر ایک تہائی  میچ جیت لیا۔

سری لنکا کے تمام 10 بیٹر 20 ویں اوور کی دوسری بال پر آؤٹ ہو گئے۔  سری لنکا کے صرف جنتھ لیئنگا  40 رنز کا قابل ذکر مجموعہ بنا پائے۔  کرش اسلنکا اور ونندو ہسرنگا اٹھارہ اٹھارہ رنز بنا سکے،  اوپنر پتھم نسنکا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ان کے ساتھی اوپنر  کمیل مشرا صفر پر آأٹ ہوئے۔ 

کوسل مینڈس 14 رنز اور دھننجایا ڈی سلوا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  کیپٹن ڈوسن شناکا نے 12  رنز بنائے۔

پاکستان کے  طویل عرصہ وکٹ سے دور رہنے والے  شاداب خان نے آج کے میچ سے اچھا کم بیک کیا۔ شاداب نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر 2 اہم وکٹین حاصل کیں۔

سلمان مرزا  آج میچ مین سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے۔ مرزا نے چار اوورز میں  18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ تین ہی وکٹیں  ابرار احمد نے بھی لیں لیکن ان کو  4 اوورزز میں 25 رنز پڑے۔  محمد وسیم سب سے زیادہ باکفایت باؤلر رہے۔ انہوں نے دو اعشاریہ چار  اوورز میں7 رنز دیئے اور دو وکٹیں بھی لے اُڑے۔ 

میچ کا ٹاس

پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں  سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے اور تارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن چنی تھی۔۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس میچ کے لئے پاکستان کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔

 ٹیم میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ،سلمان علی آغا، فخر زمان ،عثمان خان شامل ہیں،محمد نواز،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر،سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ 

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا۔ دونوں نے تین اوورز کے اختتام تک 40 رنز بنا لئے ہیں۔  صائم ایوب نے ایک چھکا اور دو چوکے مارتے ہوئے 14 رنز بنائے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان نے دو چوکوں اور dدو چھکوں کی مدد سے25 رنز بنائے ہیں۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *