آخری ٹیسٹ میں بھی فتح آسٹریلیا نے ایشز سیریز 1-4 سے جیت لی



(24 نیوز)انگلینڈ نے سیریز 1-4 سے جیت کر ایشز سیریز بھی جیت لی ہے، آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 160 رن کا ہدف دیا تھا، آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کر لیا۔

 پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور کپتان سٹیو سمتھ نے سنچریاں سکور کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 154 رن بنا کر سب سے نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے

 پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی، چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 384 رنز اور دوسری اننگز میں 342 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے، آسٹریلیا کو 160رنز کا ہدف ملا تھا اس نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *