کویت اور عمان نے شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ممالک میں 18 جنوری کو چھٹی ہو گی اور تمام ادارے بند رہیں گے، شب معراج 27 ویں رجب 1447 کی رات کو منائی جائے گی۔
کویت اور عمان میں اسکول و کالجز میں بھی چھٹی ہو گی، متحدہ عرب امارات میں شب معراج کے موقع پر عام تعطیل نہیں ہو گی۔
کویت میں تین تعطیلات شب معراج کی مناسب سے دی جائیں گی، شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16جنوری کو ہوگی چونکہ کویت میں جمعہ کے دن پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو اس مناسبت سے چھٹیاں 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔
حکومت نے ہفتہ 17 جنوری اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ معمول کے مطابق کام پیر 19 جنوری 2026 سے شروع ہوگا۔













Leave a Reply