
(24نیوز) پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جا رہی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا آغاز ہو گیا۔ ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں نیلام ہو گئی۔
ٹیم کو خریدنے والے ایف کے ایس نے ٹیم کو حیدرآباد شہر کے نام سے منسوب کر دیا۔ حیرآباد سندھ کا قدیم تاریخی شہر ہے جو جدت میں جنوبی ایشیا کے جدید ترین شہروں کی ہم سری کرنے کے راستے پر چل رہا ہے۔
ایف کے ایس گروپ کے نمائندہ نے 175 روڑ روپے کی بولی لگا کر ٹیم کو خریدنے کے بعد اعلان کیا کہ وہ ٹیم کو حیدرآباد کا نام دینا چاہتے ہیں۔
تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔
ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔
دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی نیلامی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی اور پاکستان سپر لیگ کے سی ای او موجود ہیں۔ وسیم اکرم نیلامی کو موڈریٹ کر رہے ہیں۔ پہلی ٹیم کی نیلامی کے لئے بولی ایک سو دس کروڑ سے شروع ہوئی ہے۔ کچھ ہی منٹ میں بولی بڑھ کر ای کسو بیالیس کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بولی ایک سو پچپن کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ نیلامی میں شریک کرکٹ لوورز کا موڈ بولی کو بہت آگے تک لے جانے کا دکھائی دے رہا ہے۔ اس وقت نیلامی کے عمل میں وقفہ آیا ہوا ہے جو ابتمام ہو رہا ہے اور بولی آگے برھنے جا رہی ہے کیونکہ بڈرز نے کہا ہے کہ وہ نیلامی کے لئے اگلے راؤنڈ میں جا رہے ہیں۔
[بولی دوبارہ شروع ہوتے ہی بڑھ کر 168 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹیموں کی نیلامی کی تقریب پی ٹی وی سپورٹس سے لائیو نشر کی جا رہی ہے۔












Leave a Reply