بنگلہ دیش ایئر فورس کے چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو بڑھانے اور پیشہ ورانہ تربیت و تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔













Leave a Reply