پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم بھی نیلام او زی گروپ نے سب سے بڑی بولی لگائی



(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں ٹیم کی نیلامی کے لئے بولی 170 کروڑ روپے سے شروع ہوئی اور بڑھ کر 185 کروڑ روپےپر تمام ہو گئی۔ سیالکوٹی منڈا 185 کروڑ روپے میں آٹھویں ٹیم لے اڑا، بولی لگا کر ٹیم کے حقوق حاصل کرنے والے او زیڈ دیویلپرز  اس ٹیم کا نام سیالکوٹ سے منسوب کریں گے۔ 

نیلامی کے دوران بڈرز نے کئی بار سوچ بچار  سوچ بچار کا  وقت مانگا۔آخری مرتبہ سوچ بچار کا وقت ختم ہونے کے بعد نیلامی دوبارہ شروع ہوئی تو  پی کے آر نے  181 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔

آئی ٹو سی نے بولی بڑھا کر  182 کروڑ روپے کر دی۔ اس کے جواب میں اوزی ڈیویلپرنے  بولی مزید بڑھائی اور 185 کروڑ روپے کی آفر کر دی۔ اس بولی پر ہی نیلامی فائنل ہو گئی۔ پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم  185 کروڑ روپے میں بک گئی۔

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بیسٹ پراٸز 170کروڑ رکھی گئی تھی۔ اس آٹھویں ٹیم کو خریدنے کے لئے آٹھ بڈرز   میدان میں آئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم175 کروڑ روپے میں بک گئی،نام سامنے آگیا
بولی کی ابتدا کرتے ہوئے  آئی ٹو سی نے 172 کروڑ کی بولی لگا دی تھی۔ اس کے بعد ایم نیکسٹ نے 173 کروڑ کی بولی لگا دی۔

دو بولیاں آنے کے بعد سوچ بچار کے لئے ٹائم آؤٹ ہوا۔ تیسری بولی  آئی ٹو سی نے  لگائی، انہوں نے ٹائم آؤٹ کے بعد 175 کروڑ کی بولی لگا دی۔ ایم نیکسٹ نے 176 کروڑ کی بولی لگا دی
اس بولی کے جواب میں  او زی گروپ نے 178 کروڑ کی بولی لگا دی۔اس کے ردعمل میں  آئی ٹو سی نے 180 کروڑ کی بولی لگا دی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *