
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔
2 کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گے۔
تاہم نیلامی سے کچھ وقت پہلے علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘غور و فکر کے بعد، میں نے اور میرے خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔
علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہمارا وقت صرف ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا۔ یہ جنوبی پنجاب کے لیے تھا ۔
After careful consideration, my family and I have decided not to participate in today’s PSL franchise auction.
Our time with Multan Sultans was never just about owning a cricket team. It was about South Punjab. About giving a voice to a region that had been overlooked for too…
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) January 8, 2026
انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ پی ایس ایل میں آیا تو وہ بھی اسی مقصد کے لیے ہوگا۔ جنوبی پنجاب میرے دل کے قریب ہے، یہی میرا گھر ہے۔
علی ترین نے کہا کہ اس سال میں سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لیے تالیاں بجاتے ہوئے اور شائقین کے ساتھ خوشیاں مناتے ہوئے موجود ہوں گا اور جب ملتان کی ٹیم فروخت کے لیے آئے گی، ہم تیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کا نام بھی سامنے آ گیا












Leave a Reply