پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حاصل کرنے والے فواد سرور کون ہیں کیا کرتے ہیں؟


(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حیدرآباد کے نام سے منسوب  نئی ٹیم ایف کے ایس گروپ کی ملکیت ہے۔ ایف کے ایس گروپ کے صدر فواد سرور ہیں اور حیدرآباد فواد سرور کا شہر ہے۔ وہ یہاں رہتے نہیں لیکن ان کا دل حیدرآباد مین ہی رہتا ہے۔ آج فواد سرور نے اپنے شہر حیدرآباد سے منسوب کرنے کے لئے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم باضابطہ طور پر 175 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً $6.25 ملین USD) میں حاصل کی ہے۔
امریکہ میں مقیم ادارے ایف کے ایس گروپ نے اسلام آباد میں آج شام منعقد ہونے والی  پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کی نیلامی کے دوران  سب سے اونچی بولی لگا کر ٹیم کی مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کیے۔

گروپ کے سربراہ   فواد سرور نے ٹیم کو خریدنے میں اپنی کامیابی کا اعلان ہونے کے فوراً بعد اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام حیدر آباد سے منسوب کریں گے۔ اس نئی ٹیم کا مکمل نام کیا ہو گا، یہ بعد میں سامنے لائیں گے۔

ٹیم کے  حقوق حاصل کرنے والے ممتاز بزنس مین فواد سرور  حیدر آباد میں پیدا ہوئے، وہیں سکولنگ مکمل کی اور مزید تعلیم دنیا کے بہترین اداروں سے حاصل کرنے کے بعد کاروبار میں آئے، وہ کرکٹ خود کھیلتے ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔  آج کل وہ امریکہ میں رہتے ہیں۔

فواد سرور  نے بتایا کہ ان کا  پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کا نام شامل کرنے کے لئے ٹیم حاصل کرنا ہی مقصد تھا۔ وہاپنے آبائی شہر حیدر آباد کو کرکٹ کے اس باوقار پلیٹ فارم پر جگہ دلوانے کے لئے  ہی ٹیم کو حاصل کرنا چاہتے تھے۔ آج شام ان کا یہ خواب پورا ہو گیا۔

فواد سرور بزنس کی دنیا  میں کیا ہیں

حیدرآباد میں پلے بڑھے فواد سرور  کنگزمین اسپورٹس اینڈ انٹرپرائز کے ویژنری،  بانی اور شکاگو کنگزمین کرکٹ ٹیم کے مالک ہیں۔ 
فواد سرور کا بنیادی کاروبار   FKS س ہے۔ وہ ایف کے ایس سے وابستہ اور پارٹنر اداروں بشمول FKS Aviation، ProCare Health، اور Kingsmen Enterprise میں صدر / پریذیڈنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔
سرمایہ کاری کی قیادت: فواد سرور متعدد سرمایہ کاری فرموں کے صدر جیسے کہ گلڈڈ انویسٹمنٹ، سینڈ 2 گلاس انویسٹمنٹ، اور مائنس 2 ڈگری کی قیادت بھی کرتے ہیں۔ 

آج فواد سرور نے اپنی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں ساتویں ٹیم کے حقوق حاصل کر لئے ہیں اور اب وہ حیدرآباد کے نام سے منسوب نئی کرکٹ ٹیم کو بھی بنائیں اور چلائیں گے۔

 پاکستان سپر لیگ مین اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل تھیں۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *