آج دو ٹیموں کی نیلامی میں پانچ امریکی کمپنیاں شریک ہوئیں محسن نقوی



(روزینہ علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے  بتایا کہ آج پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں امریکہ سے پانچ کمپنیوں نے بھی حصہ لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے اسلام آباد میں  دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، نیلامی کے دوران انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔نیلامی میں شفافیت کا خاص خیال رکھا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا،   اچھی بات یہ ہے کہ فواد سرور صاحب پاکستانی ہیں لیکن امریکہ میں شفٹ ہوئے۔  آج ہم سب کے لیے بطور پاکستانی بہت خوشی کا دن ہے۔ یہ پی سی بی اور پی سی بی ٹیم کی کامیابی ہے ۔ فواد سرور کی پاکستان سے محبت ہے کہ وہ  پاکستان آئے۔

محسن نقوی نے کہا، اس کے لئے میں اپنی  ٹیم کو کریڈٹ دونگا جنہوں نے وہاں (امریکہ میں) روڈ شو کیے۔

محسن نقوی نے کہا، چار سے پانچ بڈرز امریکی کمپنیاں تھیں ۔ امریکا کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری چل رہی ہے۔ باہر سے آنے والا سرمایہ پاکستان میں کھیل پر خرچ ہوگا ۔
پی سی بی کے چئیرمین نے کہا،  وزیر اعظم ، فیلڈمارشل اور قوم کو خوشی ہے ۔

اس تقریب میں خاص طور سے شرکت کرنے والی پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور  نیٹلی بیکر نے بھی خطاب کیا۔ نٹیلی بیکر نے کہا، ہم پاکستان کرکٹ میں امریکی شراکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
نٹیلی بیکر نے کہا، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی کرکٹ کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔  پی ایس ایل میں آسٹریلیا ،پاکستان اور امریکا ایک ساتھ ہیں۔

 نیٹلی بیکر نے مزید کہا،  آج مجھے بطور امریکی نمائندہ خوشی ہورہی ہے۔  پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔  نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی کہ اس سے  پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے ۔   پاکستان اور امریکا میں تجارت کو فروغ ملے گا ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *