آج تاریخی لمحہ ہے؛ محسن نقوی کی حیدرآباد اور سیالکوٹ کے شہریوں کو مبارکباد


(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کے لیے تاریخی لمحہ ہے ۔ دو نئی ٹیموں کا نیلام ہونا صرف پی ایس ایل کی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کے تحت دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب میں دونوں ٹیموں کی فروخت کے لئے بولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریب میں اختتامی کلمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے ادا کئے۔

محسن نقوی نے  دو ٹیموں کو خریدنے کے لئے کامیاب بولی دینے والے فواد سرور اور  حمزہ مجید کو مبارک باد دی، ان کے ساتھ انہوں نے حیدر آباد اورسیالکوٹ کے شہریوں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے لئے تاریخی لمحہ ہے۔ 

انہوں نے کہا،   میں فواد سرور اور حمزہ مجید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، حیدر آباد اور سیالکوٹ کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا،  پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت تمام پاکستانیوں کی کامیابی ہے۔  آج فرنچائز اونرز نے پی ایس ایل پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ۔   دونوں ٹیموں کی بولیاں ہونا  صرف پی ایس ایل کی نہیں بلکہ  پاکستان کی کامیابی ہے۔ فرنچائز اونرز کی پاکستان اور کرکٹ سے لگاو اور محبت صرف ملک کے لیے ہے ۔

مھسن نقوی نے کہا،   پاکستان میں کرکٹ کو مزید مضبوط کریں گے۔

  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا،  دو ٹیموں کے اونر ان صرف  نئے فرنچائز اونرز  نہین ہیں، انہیں پاکستان میں  کرکٹ ک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے  انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ میں آپ کو آئندہ  10سال میں پی سی بی کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

محسن نقوی نے یقین ظاہر کیا کہ  انویسٹرز کا پی ایس ایل پر اعتماد پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گا۔آج کی نیلامی پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد کا  بھی اظہار ہے۔   ہم سب مل کر اس ملک کو وہاں تک لے کر جائیں گے جو ہم نے ذہن میں خاکہ بنا رکھا ہے۔ 

محسن نقوی نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا، میں  پی سی بی، پی ایس ایل کے تمام ممبرز اور روڈ شوز میں حصہ لینے والے خصوصاً سلمان نصیر  (پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر)کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *