
( ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹر تلک ورما نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی تین میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
بی سی سی آئی کے مطابق تلک ورما نے بدھ کو راجکوٹ میں ٹیسٹیکولر سرجری کروائی ہے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ باقی دو میچز میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹریننگ پر واپسی اور فٹنس کے مراحل کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نہیں معلوم؟عمران خان سے متعلق علیمہ خان کی خوفناک خبر
تلک ورما نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی میں حیدرآباد کی جانب سے بنگال کے خلاف میچ کھیلا تھا، تاہم اطلاعات کے مطابق انہیں دورانِ میچ کوئی چوٹ نہیں لگی۔
تاہم بعد ازاں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسکین کیے گئے، جس کے بعد سرجری کی گئی۔












Leave a Reply