سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا سرجری ہوگی



(24 نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، ان کی لاہور کے مقامی ہسپتال میں سرجری ہوگی۔

محمد الیاس نے کامیاب سرجری کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے، انہوں نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

79 سالہ محمد الیاس نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *