
(روزینہ علی)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اشتراک سے ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سکرونٹی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
ترجمان پی ایس بی نے بتایا کہ اسکروٹنی کا مقصد آئندہ پی ایچ ایف انتخابات میں شفافیت اور ساکھ کو یقینی بنانا ہے، یہ عمل پی ایس بی کے منظور شدہ اور مشترکہ طور پر طے شدہ طریقہ کار کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس پر عمل درآمد پی ایچ ایف کرے گی جبکہ نگرانی پی ایس بی کے پاس ہوگی، ہاکی کلبوں کی جانچ پڑتال کا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے دائرۂ اختیار میں باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔
یہ ایک شفاف، یکساں اور قواعد پر مبنی عمل ہے جو پی ایس بی اور پی ایچ ایف مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں تاکہ منصفانہ اور قابلِ اعتماد انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق پی ایچ ایف کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند تمام ہاکی کلبز، چاہے وہ پرانے ہوں یا نئے، کو منظور شدہ معیار کے مطابق جانچا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے نمائندگان پر مشتمل قومی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کلبوں کا ڈیٹا آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے، پورے عمل پر پی ایس بی کو مکمل نگرانی اور آڈٹ رسائی حاصل ہے۔
ترجمان کے مطابق جانچ پڑتال بنیادی طور پر دستاویزی ہو گی اور جہاں ضرورت ہو وہاں ایک بار اصلاح کی مہلت دی جائے گی، اس کے بعد اہل کلبوں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی، اعتراضات اور اپیل کے لیے بھی واضح نظام وضع کیا گیا ہے۔
انھوں ںے بتایا کہ جس کے کے تحت متاثرہ کلبز مقررہ مدت کے اندر اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے، اپیلوں کی سماعت پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کرے گی جبکہ حتمی فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نامزد کردہ ایجوڈی کیٹر کرے گا۔
ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق اس مشترکہ طریقہ کار سے ہٹ کر کی جانے والی کسی بھی جانچ پڑتال یا انتخابی سرگرمی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے: احسن اقبال












Leave a Reply