وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج 2026 کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق حج تربیتی ورکشاپ میں شرکت یقینی بنائیں۔
ترجمان وزارت کے مطابق جو عازمین ابھی تک تربیتی ورکشاپ میں شریک نہیں ہو سکے، وہ متبادل تاریخ اور مقام پر اپنی حاضری لازمی لگوائیں۔
وزارت نے واضح کیا کہ حج تربیت (پہلا مرحلہ) کا مکمل شیڈول پاک حج 2026 موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق تربیت حاصل کریں تاکہ حج کے دوران تمام ضروری ہدایات اور معلومات سے آگاہ رہ سکیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت نہ کرنے والے عازمین حج اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے، اس لیے متبادل انتظامات کے ذریعے تربیت مکمل کرنا لازمی ہے۔
وزارت مذہبی امور کی یہ ہدایات حج کی بہتر تیاری اور عازمین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔













Leave a Reply