پاکستان سپر لیگ 11 کی ڈرافٹنگ کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کا ڈرافٹ ممکنہ طور پر 30 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام امور جلد مکمل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور جلد ہی ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں منعقد کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *